شازل شوکت نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں

شازل شوکت نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں

میں نے 1سال سے اپنے انسٹا کمنٹس کو محدود کیا ہوا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔
شازل شوکت نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں

Webdesk

|

21 Oct 2024

کراچی :  اداکارہ شازل شوکت نے کہا ہے کہ جن کی گھروں میں کوئی نہیں سنتا وہ مجھے بتائیں گے کیا کرنا ہے؟ ۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شازل شوکت نے انسٹا کمنٹس محدود کرنے کی وجہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے 1سال سے اپنے انسٹا کمنٹس کو محدود کیا ہوا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خود یہ بات اچھی طرح پتہ ہے کہ میں کیا کر رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگ جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں اور سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس بنائے ہوئے ہیں جن پر ان کے صرف 2 یا 3 فالوورز ہوتے ہیں وہ مجھے بتائیں گے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے شائد اپنے گھروں سے نکل کر دنیا بالکل نہیں دیکھی ہے لیکن میں نے دیکھی ہے تو میں نے جتنی دنیا دیکھی ہے میں اپنے تجربے کے حساب سے کام کرتی ہوں۔

شازل شوکت نے کہا کہ وہ لوگ جن کی ان کے اپنے گھروں میں کوئی نہیں سنتا وہ مجھ جیسے لوگوں کی پروفائل پر کمنٹس صرف دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں لیکن معذرت کے ساتھ میں ایسے لوگوں کو بالکل توجہ نہیں دے سکتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!