4 hours ago
سلمان خان نے صحت سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Webdesk
|
4 Aug 2026
ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے وزن میں 16 کلو کمی کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سلمان خان کو کمزور دیکھا گیا جس پر مداحوں کو اداکار کی صحت سے متعلق فکر لاحق ہوگئی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر سلمان خان کی جانب سے اپنی تصاویر شیئر کی گئی تھیں تاہم اب اداکار نے صحت سے متعلق خدشات پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں سلمان خان نے ایک رئیلیٹی شو 'الائنس' (Alliance) میں شرکت کی جس میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی موجود تھے، اس دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کے وزن میں کمی سے متعلق گفتگو کی۔
سلمان نے سہیل خان سے کہا کہ تمہارا وزن کم ہوگیا جس پر سہیل خان نے اپنے 6 پیک (six-pack) دکھائے اور بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے اس کے جواب میں سلمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی 16 کلو وزن کم کیا ہے۔
Comments
0 comment