سمیع خان نے اپنے اصل نام کا انکشاف کر دیا

سمیع خان نے اپنے اصل نام کا انکشاف کر دیا

شوبز کی دنیا میں سمیع خان کے نام سے متعارف ہوا
سمیع خان نے اپنے اصل نام کا انکشاف کر دیا

Webdesk

|

2 Nov 2025

لاہور: نامور اداکار سمیع خان نے اپنے اصل نام کا انکشاف کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر ااصل نام منصور اسلم خان نیازی ہے جبکہ شوبز کی دنیا میں سمیع خان کے نام سے متعارف ہوا ۔

 ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ کرکٹر بننا چاہتا تھا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔میں ماڈل ٹائون کرکٹ کلب میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتا بھی رہا ہوں ۔

سمیع خان نے کہا کہ یہ عجیب اتفاق ہے کہ میری پہلی فلم میں مجھے منصور کے نام سے ہی متعارف کرایا گیا حالانکہ اس وقت تک میں اپنا نام سمیع خان سے تبدیل کر چکا تھا ۔

انہوںنے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کو پہلی باربتا رہا ہوں میرا اصل نام منصور اسلم خان نیازی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!