سرفراز بگٹی نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
ماہرہ کے ساتھ جو ہوا اس پر شرمندہ ہوں اور معذرت کرتا ہوں، سرفراز بگٹی
Webdesk
|
17 May 2024
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ہونے والی بدسلوکی پر پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔
کراچی آرٹس کونسل کے تعاون سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والا دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹول (پی ایل ایف) اپنی تمام رنگینوں اور رعنائیوں کے ساتھ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فیسٹیول کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر شرمنگی کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف اس کی مذمت کی بلکہ انہوں نے اس روئے پر اداکارہ سے معافی بھی مانگ لی۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کیوجہ سے ماہرہ خان کے ساتھ جو ہوا اس پر نہ صرف شرمندہ ہوں بلکہ معافی کا طلب گار بھی ہوں۔
Comments
0 comment