صومی علی کی لارنس بشنوئی کو زوم کال کی دعوت
Webdesk
|
17 Oct 2024
ممبئی: سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کیلئے دعوت دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کیلئے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
صومی علی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ لارنس بشنوئی کیلئے براہ راست پیغام ہے''نمستے لارنس بھائی!سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو۔
مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں، برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟۔
پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ۔
Comments
0 comment