سوناکشی سنہا کا ڈیجیٹل کارڈ لیک، شادی میں سرخ لباس نہ پہننے کی درخواست
ویب ڈیسک
|
14 Jun 2024
معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا۔
اپنے والد اور معروف بھارتی اداکار شترگنج سنہا کو اعتماد میں لیے بغیر دوست سے شادی کرنے والی سناکشی سنہا 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔
اداکارہ کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا ہے۔ اس دعوت نامے میں سوناکشی اور ظہیر نے سات ساتلہ تعلقات کا انکشاف بھی کیا ہے۔
دونوں نے اپنی آواز میں دوستوں اور خاندان والوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ شرکت کر کے اس دن کو مزید خاص و یادگار بنائیں۔ شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔
Comments
0 comment