سینئر پاکستانی اداکار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سینئر پاکستانی اداکار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

خالد بٹ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی
سینئر پاکستانی اداکار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2024

معروف اور سینئر پاکستانی اداکار خالد بٹ طویل علالت کے باعث رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

خالد بٹ کے انتقال کی تصدیق اُن کے اہل خانہ نے کی اور بتایا کہ انہوں نے لاہور میں اپنی آخری سانسیں لی اور موت کو ہمیشہ کیلیے گلے لگا لیا۔

اہل خانہ کے مطابق خالد بٹ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ اپنے شوبز کیریئر میں خالد بٹ نے بے شمار ٹی وی ڈراموں فلموں اور تھیٹر پر بھی کام کیا۔

خیال رہے کہ اداکار خالد بٹ کو گزشتہ سال کے آخری ماہ دسمبر 2023ء میں خرابی صحت کی وجہ سےداخل کرایا گیا تھا۔ وہ سروسز اسپتال میں زیر علاج رہے۔ وہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مختلف کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے جگر اور معدے کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!