میرے والد پاکستانی ہیں مگر انہیں میں نے کبھی نہیں دیکھا، اداکارہ تبو

میرے والد پاکستانی ہیں مگر انہیں میں نے کبھی نہیں دیکھا، اداکارہ تبو

میری بڑی بہن فرح ناز والد سے بہت بار ملی ہیں، بھارتی اداکارہ
میرے والد پاکستانی ہیں مگر انہیں میں نے کبھی نہیں دیکھا، اداکارہ تبو

ویب ڈٰیسک

|

2 Dec 2023

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت پانے والی اداکارہ ’’تبو‘‘ نے پہلی بار خاموشی توڑ کر اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ متعدد نشریاتی اداروں اور ویب سائٹس پر حال ہی میں رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ تبو پاکستانی اداکار کی صاحبزادی ہے تاہم تبو اس حوالے سے خاموش رہتی تھیں۔

اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اُنہوں نے اس حوالے سے کُھل کر بات کی اور کہا کہ ’’میں جب تین سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور میں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’میری والدہ سے طلاق کے بعد والد نے دوسری شادی کی ، میں کبھی اپنے والد سے نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز والد سے بہت بار ملی ہیں‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ہاشمی استعمال نہیں کیا جبکہ میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کا جانا پہچانا نام تھے۔

یاد رہے کہ اداکارہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں تاہم ازدواجی مسائل کے باعث دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!