تابش ہاشمی کی ارشد ندیم سے ملکی قرض کے حوالے سے انوکھی فرمائش
ویب ڈیسک
|
10 Aug 2024
معروف پاکستانی کامیڈین اور ہنسنا منع ہے کے میزبان تابش ہاشمی نے ارشد ندیم سے انوکھی فرمائش کردی۔
تابش ہاشمی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کو مبارک باد دینے کیلیے ویڈیو بنائی اور کہا کہ ’ارشد بھائی! آپ نے تو کمال کردیا، جس طرح اولمپکس میں نیزے کو دور پھینکا اُسی طرح ہمارے ملک کے قرض بھی اٹھا کر باہر پھینک دیں۔
تابش ہاشمی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اتنے شرارتی ہیں سوشل میڈیا گروپس میں لکھ رہے ہیں کہ ارشد بھائی ہمیں امریکا پھینک دو، یورپ پھینک دو اور اگر آپ گولڈ میڈل جیت کر تھکے ہوئے ہیں تو ہمیں بس دبئی تک ہی پھینک دو لیکن بس کسی طرح ملک سے باہر پھینک دو۔
کامیڈین کی مزاحیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
Comments
0 comment