ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والے کو اداکارہ نے جانور قرار دے دیا

ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والے کو اداکارہ نے جانور قرار دے دیا

ثانیہ جاوید کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر تماشائیوں نے ثانیہ مرزا کی آوازیں لگائیں تھیں
ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والے کو اداکارہ نے جانور قرار دے دیا

Webdesk

|

23 Feb 2024

پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے پاکستان سپرلیگ کے میچ میں تماشائیوں کی جانب سے ثنا جاوید پر آوازیں کسنے کے معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے اُن افراد پر تنقید کی جنہوں نے یہ عمل انجام دیا۔

اداکارہ مدیحہ رضوی نے انسٹاگرام پر اس واقعے کے حوالے سے لکھا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر بہت دکھ ہوا کیونکہ ہر ایک کی ذاتی زندگی ہے، عوام کے درمیان کسی عورت کا مذاق اڑانے والے شخص کی گھر کی تربیت نظر آتی ہے۔

انہوں نے سخت جملہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کی حرکت کرکے آپ اپنے ماں باپ کی عزت اور تربیت کو سرِعام نیلام کررہے ہوتے ہیں، اگر کوئی عورت آپ کے آس پاس خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی تو آپ صرف ایک جانور ہیں‘۔

اُنہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ نعرے لگائے ہیں، اس کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، شعیب ملک کنگز کی نمائندگی کررہے تھے تو ثنا جاوید اُن کے ہمراہ اسٹیڈیم میں آئیں اور اپنے شوہر کو سپورٹ کیا۔

ثنا جاوید کو دیکھ کر شائقین میں بیٹھے کچھ مردوں نے ’ثانیہ مرزا‘ کی آوازیں لگائیں جس پر اداکارہ نے انہیں دیکھا اور پھر نظر انداز کر کے آگے بڑھ گئیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!