ثروت گیلانی کا بچوں کی پرورش سے متعلق اہم بیان

ثروت گیلانی کا بچوں کی پرورش سے متعلق اہم بیان

شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کے صبر اور محنت کی تعریف کریں
ثروت گیلانی کا بچوں کی پرورش سے متعلق اہم بیان

Webdesk

|

3 May 2026

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کا بچوں کی پرورش میں والدین کے کردار سے متعلق اہم بیان آگیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں ثروت گیلانی نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے بچوں کی پرورش میں والدین کے کردار سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اس لیے سخت مزاج ہوجاتی ہیں اور ان کے جذبات قابو سے باہر ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ صبح سے بچے کی دیکھ بھال کررہی ہوتی ہیں، اس طرح کا غصہ تب آتا ہے جب ماں سارا دن بچے کے ساتھ گزارتی ہے، اسے مسلسل پڑھنے، کھانے، محنت کرنے، ہوم ورک مکمل کرنے اور اچھے نمبر لینے کا کہتی ہے جبکہ بچہ مسلسل ضد کررہا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ دن کے اختتام پر ماں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے، اکثر یہی وہ وقت ہوتا ہے جب شوہر گھر واپس آتے ہیں لہذا وہ صرف اہلیہ کا غصہ دیکھتے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ وہ سارا دن کس کرب سے گزری ہے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ اگر والد بچے کی دیکھ بھال کریں تو مجھے یقین ہے کہ زیادہ تر مرد چند منٹوں میں ہی ہار مان جائیں گے، وہ سارا دن بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کے صبر اور محنت کی تعریف کریں، ان کا خیال رکھیں، بچوں کی سامنے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور اہلیہ کو بتائیں کہ آپ کو ان پر اور ان کی تربیت پر فخر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!