ٹک ٹاکر امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل ہونے پر پرائیویسی کی خلاف ورزیوں اور انٹرنیٹ پر ذاتی نوعیت کے حملوں کی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو وائرل

Webdesk

|

12 Nov 2024

لاہور: معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان کی ایک مبینہ متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امشا ایک دوست کے ساتھ موجود ہیں، ویڈیو وائرل ہونے پر پرائیویسی کی خلاف ورزیوں اور انٹرنیٹ پر ذاتی نوعیت کے حملوں کی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو رازداری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور اس پر غصے کا اظہار کیا۔ ردعمل میں امشا نے اپنے Instagram اور TikTok اکانٹس کو غیر فعال کر دیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر انٹرنیٹ شخصیات کو ان کی ذاتی زندگی اور پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے امشا رحمان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ انٹرنیٹ شخصیات کو حالیہ برسوں میں کس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اور مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک، بھی ایک مبینہ ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔ ان تمام واقعات نے سوشل میڈیا کے استعمال میں ذاتی نوعیت کی حدود اور احترام کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!