ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا
ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2026

لاہور میں معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا کے خلاف ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے، سرکاری امور میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے اپلائیڈ فار نمبر والی ایک لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر تیز رفتاری سے بھگا دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار یا غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!