ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف گفتگو پر ماریہ بی کو وفاقی ایجنسی نے طلب کرلیا

ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف گفتگو پر ماریہ بی کو وفاقی ایجنسی نے طلب کرلیا

ماریہ بی کو 26 اگست کو طلب کیا گیا ہے
ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف گفتگو پر ماریہ بی کو وفاقی ایجنسی نے طلب کرلیا

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

لاہور: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں ایک انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

یہ انکوائری ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے پر دائر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے NCCIA میں درخواست دائر کی، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا، جس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

اس درخواست کے بعد، NCCIA نے ماریہ بی کو 26 اگست کو طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ماریہ بی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس ویڈیو میں اس پارٹی کی فوٹیج بھی شامل تھی اور ماریہ بی نے پنجاب حکومت سے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!