ٹی وی ڈرامے ’ظلم‘ کے ڈائیلاگ فیصل قریشی کو مہنگے پڑ گئے
Webdesk
|
23 Apr 2024
کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم‘ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایک آفیشل اعلامیے میں فیصل قریشی، ٹی چینل اور ڈرامے کے آرگنائزر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کا احترام مجروح ہوا ہے اور اس ڈرامے کے خلاف قانونی راستہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگ میں اداکار کی کوئی غلطی نہیں ہوتی، وہ اسکرپٹ کے مطابق اپنی بات کہتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر ان کے مکالموں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت کرتے ہیں اور آئندہ ایسے ڈائیلاگ کہنے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگز میں بہت سی چیزیں وہ خود ہی سینسر کردیتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ باتیں رہ جاتی ہیں۔
Comments
0 comment