ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافہ، مداح حیران

ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافہ، مداح حیران

بتایا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2020 میں اپنے پرانے میوزک البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافہ، مداح حیران

Webdesk

|

7 Jun 2026

 لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 تک ان کی مجموعی دولت بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دی جا رہی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنی بیشتر آمدنی کاسمیٹکس یا برانڈ بزنس جیسے کمرشل معاہدوں کے بجائے اپنے گانوں اور اسٹیج پرفارمنس سے حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی مالی ترقی میں سب سے بڑا کردار ان کے عالمی کنسرٹ ٹورز، میوزک سیلز اور اپنے گانوں کے حقوق پر بڑھتے ہوئے کنٹرول نے ادا کیا ہے۔

خاص طور پر 202324 کا ایراز ٹور ان کی کامیابی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جسے تاریخ کا سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کنسرٹ ٹور قرار دیا گیا۔ اس ٹور سے تقریبا 2.2 ارب ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی۔

بتایا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2020 میں اپنے پرانے میوزک البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد اپنے ماسٹر ریکارڈنگ حقوق کے تنازع کے بعد اپنے گانوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!