1 hour ago
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس پر حملے کی مبینہ سازش ناکام
Webdesk
|
17 Feb 2026
ویانا: آسٹریا کے حکام نے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا میں ہونے والے کنسرٹ پر مبینہ حملے کی ناکام سازش میں ملوث 21 سالہ نوجوان پر دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملزم کو گزشتہ سال 2024 میں ویانا میں کنسرٹ سے کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر شدت پسند حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
حکام کا الزام ہے کہ ملزم نے نہایت خطرناک دھماکا خیز مواد ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پیرو آکسائیڈ (TATP) کی معمولی مقدار تیار کی اور غیر قانونی طور پر اسلحہ خریدنے کی کوشش بھی کی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم سے وابستہ تھا اور اس نے آن لائن تحقیق کے ذریعے شریپنل بم بنانے کے طریقے تلاش کیے، جو مذکورہ تنظیم استعمال کرتی رہی ہے۔
ملزم کے وکیل نے حالیہ الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ماضی میں انہوں نے اپنے مکل کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کیا تھا۔اگر عدالت میں الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ملزم کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Comments
0 comment