ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو 197 ملین ڈالرز کے بونس سے نواز دیا

ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو 197 ملین ڈالرز کے بونس سے نواز دیا

ٹیلر کے 10,168,008 مداحوں نے اس کنسرٹ میں شرکت کی اور اس نے 2.07بلین ڈالر کے ٹکٹس فروخت کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو 197 ملین ڈالرز کے بونس سے نواز دیا

Webdesk

|

10 Dec 2024

نیو یارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مشہور ایرس ٹور کے دوران عملے کو 197ملین ڈالر کا بونس دے کر سخاوت کا ثبوت پیش کردیا جس سے ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بڑی رقم ٹرک ڈرائیورز، کیٹررز، انسٹرومنٹ ٹیکنیشنز، لائٹنگ اور سانڈ ٹیم، پروڈکشن عملہ، سیکورٹی، ڈانسرز، کوریوگرافرز، ہئیر اور میک اپ ٹیم اور دیگر عملے کے درمیان تقسیم کی گئی ہے ۔

ایرس ٹور کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیلر کے 10,168,008 مداحوں نے اس کنسرٹ میں شرکت کی اور اس نے 2.07بلین ڈالر کے ٹکٹس فروخت کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی میوزک ٹور ہے، جس نے کسی بھی پچھلے کنسرٹ ٹور کی دگنی آمدنی کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے آخری شو کے موقع پر وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ہم نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے۔

 یہ سب سے زیادہ پرجوش، مشکل، اور زبردست تجربہ تھا۔گلوکارہ نے کہا آپ سب نے میرے زندگی کے سب سے سنسنی خیز دور کا حصہ بن کر اسے یادگار بنا دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!