طوبیٰ انوار کے نئے لُک کی سوشل میڈیا پر دھوم

طوبیٰ انوار کے نئے لُک کی سوشل میڈیا پر دھوم

ان کا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بلیک ساڑھی میں فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے
طوبیٰ انوار کے نئے لُک کی سوشل میڈیا پر دھوم

Webdesk

|

15 Oct 2024

دلکش نین نقش اور خوبصورت مسکراہٹ رکھنے والی اداکارہ طوبی انوار کا بلیک ساڑھی میں قیامت ڈھاتا لک سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ طوبی انوار ڈرامہ انڈسٹری میں جلد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں۔ مختصر عرصے میں انہوں نے مختلف ڈراموں میں اپنے کرداروں سے مداحوں میں دل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

ان کا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بلیک ساڑھی میں فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے، جس میں طوبی بہت ہی دلکش و جاذبیت سے بھرپور نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے بلیک ساڑھی میں پوز بھی کچھ ایسے دیے کہ ان کی خوبصورتی کو دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

طوبی انوار کا یہ شوٹ فوٹوگرافر رضوان حق نے کیا جبکہ دیدہ زیب ساڑھی امشا بائے عظمی بابر کا شاہکار ہے۔

اداکارہ کی لک کو بہتر بنانے میں میک اپ آرٹسٹ استیل بھٹی نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا اور اسٹائلنگ سے اداکارہ کو مزید دلکش دکھانے کا خاص اہتمام کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!