والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، نادیہ افگن

والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، نادیہ افگن

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد بڑے دور اندیش تھے
والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، نادیہ افگن

Webdesk

|

12 Apr 2026

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، مگر مشکل وقت میں انہی کے سہارے وہ اس رشتے سے نکل کر آگے بڑھ سکیں۔

حال ہی میں وہ آمنہ حیدر عیسانی کے یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس پہلو پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد بڑے دور اندیش تھے اور انہوں نے انہیں پہلی شادی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔

ان کے مطابق والد نے کہا تھا کہ تم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو اور کوئی بھی باپ اپنی اولاد کے لیے ہمیشہ بہتر ہی سوچتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!