ویڈیو: سابق اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز
ویب ڈیسک
|
13 May 2024
کراچی میں منعقد ہونے والے نجی ایوارڈ شو میں سابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ کراچی حازم بھنگوار منفرد لباس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
گیارہ مئی کو کراچی میں ہم اسٹائل ایوارڈ کا میلا سجا جس میں اداکاروں نے تقریب کو چار چاند لگائے۔ اس تقریب میں شوبز شخصیات میں سے چند بولڈ لباس پہن کر بھی شریک ہوئیں جبکہ بیشتر کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کفایہ بھی پہنا۔
ان ہی میں سابق اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار بھی شامل تھے جن کی انٹری پر کیمرہ مین اور تقریب کے شرکا دنگ رہ گئے اور پھر سب لوگوں کی توجہ اُن کی طرف چلی گئی۔
حازم بھنگوار تقریب میں سیاہ چمکدار لباس پہن کر شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے دونوں کاندھوں پر پُر لگائے ہوئے تھے۔ اپنی منفرد چال ڈھال اور لباس کی وجہ سے حازم بھنگوار کے لباس پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے۔
Comments
0 comment