اے آر رحمن کے بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ
Webdesk
|
20 Nov 2024
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمن کی طلاق کے بعد ان کے بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گٹارسٹ موہنی ڈے نے کہا کہ وہ علیحدگی کے بعد بھی مارک کے ساتھ کام کرتی رہیں گی، اے آر رحمان کی گٹارسٹ نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بلا ضرورت اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں جو اے آر رحمان کے ساتھ 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کر چکی ہیں۔
موہنی کی جانب سے اے آر رحمان کی طلاق کے فوری بعد شوہر سے علیحدگی پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment