3 hours ago
یاسر نواز عمر میں کتنے بڑے ہیں؟ ندا یاسر کا اہم انکشاف
Webdesk
|
18 May 2026
اسلام آباد: معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندایاسر نے اپنے شوہر اور ہدایتکار یاسر نواز کے مزاج سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ ابتدا میں زیادہ متاثر نہیں ہوئیں۔
ان کے مطابق یاسر ان سے عمر میں تقریبا سات سال بڑے ہیں اور ان کی شخصیت اور داڑھی کی وجہ سے وہ انہیں ابتدا میں کافی سنجیدہ اور قدرے خوفناک محسوس ہوئے۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ان کے والدین کا رشتہ نسبتا برابری پر مبنی تھا، جہاں ان کی والدہ کو زیادہ پابندیوں کا سامنا نہیں تھا۔
تاہم اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ انہیں اکثر مختلف معاملات میں اپنے شوہر یاسر نواز سے اجازت لینا پڑتی ہے۔
Comments
0 comment