یاسر شامی اور عرفان جونیجو کی شاہی عازم کی حیثیت سے حج ادائیگی

یاسر شامی اور عرفان جونیجو کی شاہی عازم کی حیثیت سے حج ادائیگی

دونوں انفلوئنسرز کو سعودی حکومت نے مدعو کیا ہے
یاسر شامی اور عرفان جونیجو کی شاہی عازم کی حیثیت سے حج ادائیگی

Webdesk

|

15 Jun 2024

سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال پاکستان کے دو یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو شاہی مہمان کی حیثیت سے حج پر مدعو کیا ہے۔

ان دو شخصیات میں معروف میزبان و صحافی یاسر شامی اور اپنی منفرد پہچان رکھنے والے دھیمے لہجے والے یوٹیوبر عرفان جونیجو شامل ہیں۔

عرفان جونیجو نے بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے انہیں شاہی مہمان کی حیثیت سے رواں سال حج پر مدعو کیا ہے۔ انہوں نے آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کیا جبکہ سارا دن میدان عرفات میں گزار کر رب سے دعائیں مانگی۔

دیگر عازمین کی طرح عرفان جونیجو مزدلفہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور پھر شیطان کو مارنے کیلیے کنکریاں جمع کر کے صبح رمی کریں گے، بعد ازاں قربانی کر کے احرام کھول دیں گے۔

اسی طرح یاسر شامی بھی رواں سال شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کررہے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تشہیر تو نہیں کی البتہ اپنی حج کے روحانی سفر کی تصاویر و ویڈیوز وہ سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں یاسر شامی کھلے آسمان تلے بیٹھ کر دیگر عازمین کے ساتھ نعت رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کررہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!