یوٹیوبر زید علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

یوٹیوبر زید علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

یوٹیوبر نے رواں سال جنوری میں اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر بھی شیئر کی تھی
یوٹیوبر زید علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2024

پاکستانی  نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی اور ان کی اہلیہ یمنہ علی کے ہاں دوسرے بیٹھے کی پیدائش ہوئی ہے۔

زید علی نے رواں سال جنوری میں اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبر شیئر کی تھی۔

اب انہوں نے ٹوکری میں لیٹے ایک نوزائیدہ بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدللہ! اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے۔‘‘

کینیڈین پاکستانی یوٹیوبر زید علی اور ان کی اہلیہ یمنہ علی نے جمعرات کو اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا۔

واضح رہے کہ زید اور یومنہ نے 18 اگست 2017 کو شادی کی اور اگست 2021 میں اپنے پہلے بچے ایزان علی زید کا استقبال کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!