2 hours ago
زچگی میں انتقال کرنے والی پیاری مریم کے جڑواں لڑکوں کی پیدائش، حالت خطرے سے باہر
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2025
سماجی رابطوں کی معروف شخصیت اور مقبول ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں، تاہم ان کے پیدا ہونے والے دونوں جڑواں بچے صحت یاب اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیاری مریم کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے جڑواں بچوں کے حوالے سے بھی افواہین زیر گردش تھیں۔
متوفیہ کے شوہر احسن علی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے ہاں جڑواں لڑکوں کی پیدائش ہوئی اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
احسن علی نے اپیل کی کہ آپ لوگ سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ رکھیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ پیاری مریم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی بھی اپیل کی۔
قبل ازیں احسن علی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا تھا کہ مریم کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ان کے انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر سوگ کی سی کیفیت ہے، مداحوں، ساتھی بلاگرز اور مختلف انفلوئنسرز نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعا اور تعزیت کے پیغامات شیئر کیے۔
Comments
0 comment