جنگ ہوتی ہے تو نقصانات بھی ہوتے ہیں، رافیل تباہ ہونے کے سوال پر بھارتی فضائیہ کے افسر کی آئیں بائیں شائیں
میں اس موقع پر کوئی ایسی بات نہیں کروں گا، سربراہ بھارتی فضائیہ

ویب ڈیسک
|
11 May 2025
بھارتی فضائیہ کے افسر نے نیوز بریفنگ میں صحافی کی جانب سے رافیل گرنے یا پاکستان کی طرف سے تباہ کرنے کا سوال پوچھا تو اعلیٰ افسر جواب نہ دے سکے۔
اپنی بات کی تمہید باندھتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے افسر نے کہا کہ جب جنگ ہوتی ہے تو نقصانات بھی ہوتے ہیں، میں اس موقع پر کوئی ایسی بات نہیں کروں گا مگر آپ یہ دیکھیں کہ ہم نے جو اہداف مختص کیے وہ حاصل کیے یا نہیں، اس کا جواب ہے ہاں ہم نے حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے تمام پائلٹس کارروائی کے بعد باحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔
Comments
0 comment