عمران خان کو ذہنی مریض قرار دینے کا بیانیہ بننا شروع

عمران خان کو ذہنی مریض قرار دینے کا بیانیہ بننا شروع

قاسم سوری کے ٹویٹ کے بعد اس معاملے کی نشاندہی ایک سینیٹر نے کی
عمران خان کو ذہنی مریض قرار دینے کا بیانیہ بننا شروع

ویب ڈیسک

|

30 Nov 2024

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے حوالے سے ایک نیا بیانیہ بننا شروع ہوگیا ہے۔

اس بات کا انکشاف پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کیا اور عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کے جلا وطن رہنما قاسم سوری نے ایک نیا بیانیہ بنانا شروع کیا جس میں وہ عمران خان کو ذہنی مریض یعنی پاگل قرار دے رہے ہیں۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

سینیٹر نے لکھا کہ ہم عمران خان کی جان بچائیں گے کیونکہ کپتان ہمیں عزیز ہے۔

قاسم سوری کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ عمران خان ٹھیک ہیں اور اُن کی بہن نے خبروں کی تردید کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!