پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں خفیہ ایجنسی را کی مہم جوئی ناکام

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں خفیہ ایجنسی را کی مہم جوئی ناکام

سیکیورٹی اداروں نےانٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کر کے نیٹ ورک کو پکڑا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں خفیہ ایجنسی را کی مہم جوئی ناکام

ویب ڈیسک

|

6 May 2025

پاکستان کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت سیکیورٹی ایجنسیز اور اداروں نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کی بلوچستان میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے کی ایک بڑی سازش بے نقاب کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، بھارت نے کالعدم تنظیموں کے ذریعے صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا نیا منصوبہ ترتیب دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سازش کے تحت بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)، دہشت گرد گروپوں اور غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار جیسے اہم شہروں میں کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد ترتیب دیا گیا تھا۔سازش کا بنیادی مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا تھا۔

 پاکستانی سیکیورٹی ادارے اس سازش سے پہلے ہی آگاہ تھے اور مکمل الرٹ ہیں جبکہ صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گرد عناصر کے خلاف پیشگی کارروائی جاری ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق، پاکستانی ادارے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی تمام تر حرکات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی تخریب کاری کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!