بلیو ایریا پر مظاہرین پر 11 لاکھ 25 ہزار مالیت کے شیل برسائے گئے

بلیو ایریا پر مظاہرین پر 11 لاکھ 25 ہزار مالیت کے شیل برسائے گئے

پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا تھا
بلیو ایریا پر مظاہرین پر 11 لاکھ 25 ہزار مالیت کے شیل برسائے گئے

ویب ڈیسک

|

27 Nov 2024

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں مظاہرین کیخلاف 11 لاکھ 25 ہزار روپے کے شیل استعمال کیلیے گئے۔

انڈیپینڈینٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا میں قائم فضل حق روڈ پر مظاہرین کو مشتعل کرنے کیلیے پولیس اور رینجرز نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صرف ایک جگہ پر استعمال ہونے والے آنسو گیس کے ایک شیل کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپے ہے اور یہ قیمت وزیر داخلہ محسن نقوی نے خود بتائی تھی۔

فضل حق روڈ پر تعینات سیکیورٹی کو 250 پیکٹس فراہم کیے گئے تھے اگر انہیں ساڑھے چار ہزار روپے سے ضرب کیا جائے تو تعداد 11 لاکھ 25 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

یہ تخمینہ اس مقام پر ملنے والے آنسو گیس شیلز کے پیکس کی تعداد گن کر لگایا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!