پاکستان نے بھارت کو مجبور کیا، امریکی صحافی نے جنگ بندی کی تفصیلات بتادیں

پاکستان نے بھارت کو مجبور کیا، امریکی صحافی نے جنگ بندی کی تفصیلات بتادیں

پاکستان نے میزائلوں کی بارش کر کے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا
پاکستان نے بھارت کو مجبور کیا، امریکی صحافی نے جنگ بندی کی تفصیلات بتادیں

ویب ڈیسک

|

10 May 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کس طرح ممکن ہوئی، امریکی صحافی نک رابر ٹسن نے تفصیلات شیئر کردیں۔

اپنے بیان میں امریکی صحافی نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ شب پاکستان کی ایئربیسز پر حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والی میزائلوں کی بارش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے اور مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تمام صورت حال پر بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا جس پر امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ترک حکام سے رابطہ کیا اور معاملے کے سفارتی طریقے سے حل کرکے سیز فائر کو ممکن بنانے کو یقینی بنایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!