شہباز شریف نے بھارتی جارحیت پر نرم رویہ اختیار کیا، عمر ایوب نے کامیابی کا سہرا عمران خان کو دے دیا

ویب ڈیسک
|
10 May 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر بھارت کے حالیہ حملے کے بعد "سست اور کمزور ردعمل" پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی تاخیر اور نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ "شہباز شریف کی کمزور قیادت نے دشمن کو فوری جواب نہیں دیا، جس کی قیمت ہمیں اپنے جوانوں کے خون سے چکانی پڑی۔ حکومت نے بھارتی حملے کے بعد چار دن تاخیر سے کارروائی کی، جو ناقابل معافی ہے۔"
انہوں نے مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پاک فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے جوانوں نے شاندار دفاعی کارکردگی دکھائی۔ ہمارے J-10C طیاروں اور جدید AI ٹیکنالوجی نے بھارتی رافیل طیاروں کو انہی کی فضاؤں میں بے نقاب کیا۔ Beyond Visual Range میزائلز نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔"
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ "یہ فوجی کامیابی دراصل سابق وزیراعظم عمران خان اور ایئر چیف مجاہد انور خان کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے پاکستان کے دفاعی نظام کو جدید بنایا۔ لیکن موجودہ حکومت نے عالمی دباؤ میں آکر جنگ بندی کرکے قوم کو گمراہ کیا ہے۔"
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "قوم کے اصل ہیرو وہ ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا وہ لوگ ہرگز ہیرو نہیں ہوسکتے جو اقتدار میں بیٹھے ہیں۔
Comments
0 comment