سیز فائر کے بعد بھارت نے پھر اوقات دکھا دی، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر شدید فائرنگ

سیز فائر کے بعد بھارت نے پھر اوقات دکھا دی، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر شدید فائرنگ

بھارت کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے
سیز فائر کے بعد بھارت نے پھر اوقات دکھا دی، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر شدید فائرنگ

ویب ڈیسک

|

10 May 2025

بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبھر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروادیا تاہم ایک بار پھر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر معاہدہ ہونے کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن فورسز کی جانب سے برنالہ اور چھمب سیکٹر پر شدید گولہ باری کی گئی۔ جس کی وجہ سے متعدد دیہات متاثر ہوئے۔

سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دفاع وطن کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!