لائیو: پاکستان کا جوابی آپریشن بنیان المرصوص: بھارت نے نقصان کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک
|
10 May 2025
پاکستان نے بھارتی جارحیت پر چار روز صبر کرنے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں مودی سرکاری نے نقصانات کا اعتراف کرلیا ہے۔
پاکستانی ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کی اور دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز ہوچکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا، بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کوبھی تباہ کردیا گیا: سکیورٹی ذرائع
سائبر اٹیک سے بھارت کا 70 فیصد علاقہ بلیک آؤٹ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، ان کو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی اور دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص' کا آغاز کر تے ہوئے بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کر دیا۔
پاکستان کی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو اگلے مرحلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔
پاکستان کا الفتح میزائل کا تجربہ
پاکستان نے بھارت پر الفتح میزائل فائر کیا اور اسے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے نام کردیا ہے۔
آدم پور میں بھارت کا S-400 دفاعی سسٹم تباہ
Comments
0 comment