مصر میں اسرائیل اور حماس کے مذاکرات مثبت رہے
پہلا دور چار گھنٹے جاری رہا اور فضا “کافی مثبت” رہی، حماس ذرائع

ویب ڈیسک
|
7 Oct 2025
شرم الشیخ : مصر میں جاری اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کے پہلے مرحلے کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جس سے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، حماس کے مذاکراتی وفد سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پہلا دور چار گھنٹے جاری رہا اور فضا “کافی مثبت” رہی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ آج دوبارہ شرم الشیخ میں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، یہ مذاکرات جنگ بندی کے معاہدے کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
Comments
0 comment