ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا
10 گرام سونے کی قیمت 7202 روپے اضافے سے 3لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی ہے۔

Webdesk
|
8 Oct 2025
کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کاروباری روز کے دوران بھی 8400روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کا بھاؤ 8400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 7202 روپے اضافے سے 3لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 84 ڈالر اضافے سے4039ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment