پاکستان کی جانب سے بھارتی ایس-400 ڈیفنس سسٹم کی تباہی خطے کا سب سے اہم فوجی واقعہ

19 hours ago

پاکستان کی جانب سے بھارتی ایس-400 ڈیفنس سسٹم کی تباہی خطے کا سب سے اہم فوجی واقعہ

ایس-400 نظام اڈم پور ایئر بیس پر نصب تھا، جو شمالی بھارت کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے
پاکستان کی جانب سے بھارتی ایس-400 ڈیفنس سسٹم کی تباہی خطے کا سب سے اہم فوجی واقعہ

ویب ڈیسک

|

11 May 2025

اسلام آباد: یورپی دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ 'بلغاریان ملٹری' نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی تباہی سب سے اہم فوجی واقعہ ہے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان نے ہفتہ کی صبح 'بنیان المرصوص' آپریشن کا آغاز کیا، یہ کارروائی بھارت کے فضائی حملوں کے جواب میں تھی جن میں نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے تصدیق کی کہ تمام اسٹریٹجک اثاثے محفوظ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ بھارتی ایس-400 سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ نظام اڈم پور ایئر بیس پر تعینات تھا جو پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔

ایک ایس-400 یونٹ کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

یہ تباہی بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہائپرسونک میزائل اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے حملہ آور صلاحیت میں اضافہ کیا۔ پاکستان نے چین کی ہائپرسونک ٹیکنالوجی کا مقامی ورژن استعمال کیا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بھٹنڈہ اور سرسا کے فضائی اڈوں اور اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کرنے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

یہ حملے پاکستان کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیت کا مظہر ہیں۔

ایس-400 سسٹم کیا ہے؟

روس کا تیار کردہ طویل فاصلے کا زمین سے ہوا میں مار کرنے والا نظام ہے۔ جس میں ایک ساتھ 300 ہوائی اہداف کو ٹریک کرنے کی صلاحیت ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 36 ہدف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ اس میں طیاروں، کروز میزائلز، بیلسٹک میزائلز اور ڈرونز کو مار گرانے کی صلاحیت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ بھارت کے دفاعی مورچے کو شدید دھچکا ہوگا۔ اس حملے کی علامتی اہمیت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی علاقے میں گہرائی تک نشانہ بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!