تم گورنر راج لگاؤ پھر اگر صوبے میں رہ گئے تو ہم اپنے باپ سے نہیں، وزیراعلی گنڈا پور کا کھلا چیلنج
Webdesk
|
29 Nov 2024
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چلینج دیا ہے کہ اگر وفاق میں ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائے پھر اُسے کے بعد ہم نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں انتہائی جارحانہ انداز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرسی نہیں عزت اور خود داری چاہیے، ہم اپنے حق کےلیے پرامن طریقے سے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لوگ اور کارکن دہشت گرد نہیں، بھاگے ہم نہیں بلکہ تم بھاگے ہو۔ اب جب ہم اسلحہ اٹھا کر گولے بارود کے ساتھ آئیں گے پھر تمھیں بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہے۔
گنڈا پور نے کہا کہ جب ہم آئیں گے تو پھر تم تگڑے ہوجانا، پھر سنبھالنا اپنے ان لوگوں کو جنہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں، میری یہ دعا ہے کہ جنہوں نے گولیاں چلائیں اور تشدد کیا ان لوگوں کو ایسی تکلیف، ایسا دکھ، ایسا درد دکھا کہ تاریخ میں لوگوں کو مثال ملے کہ ان لوگوں نے ایسا کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرو اس وقت سے، جب ہم نے کہا کہ گولی کا جواب گولی سے دیں، امن کا نعرہ چھوڑ کر نکلیں، اسلحہ ہمارے پیسہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے، ہم بانی سے سفارش کریں گے کہ وہ لفظ پُرامن ہٹا دیں کیونکہ میرے بچوں کو شہید کای گیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی کرسی اور عہدے پر، تم گورنر راج سے ڈرا رہے ہو، میں چلینج کرتا ہوں گورنر راج لگا کر دکھاؤ، اگر صوبے کا مینڈیٹ کھایا گیا تو خدا کی قسم پھر تم اس صوبے میں نہیں رہ پاؤ گئے ورنہ ہم اپنے باپ سے نہیں ہوں گے۔
Comments
0 comment