اُن کا آنا تھا آگئے، اب مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا پی ٹی آئی کیلیے اعلان
ویب ڈیسک
|
26 Nov 2024
حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سارے مالی اور جانی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہے جس کا میں نام لے چکا ہوں۔
ڈی چوک اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اُن کو آنا تھا آگئے مگر اب دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ لاشیں گریں مگر ہم نے علاقہ کلیئر کروانے کے ساتھ احتیاط سے کام لینے کا فیصلہ کیا، ایک عورت فساد چاہتی ہے اور وہ ہی سارے جانی و مالی نقصانات کی ذمہ دار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں اُس عورت کا نام پہلے بھی لے چکا ہوں۔ یہاں وزیر داخلہ کی مراد بشریٰ بی بی سے تھی۔
Comments
0 comment