4 hours ago
ملک ریاض کو 1 ارب 42 کروڑ بھتے کی ای میل موصول
مقدمہ درج کرلیا گیا
Webdesk
|
3 Feb 2025
نامور کاروباری شخصیت اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کو دھمکی ملی ہے جس میں ان سے کروڑوں کا بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا، اس کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کروایا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔
دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
Comments
0 comment