190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، ایک سو نوے ملین پانڈ کرپشن کیس کا فیصلہ تیرہ جنوری کو سنایا جائے گا۔
190  ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Webdesk

|

6 Jan 2025

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک مئوخر کر دیا۔ کیس کا فیصلہ تیرہ جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، ایک سو نوے ملین پانڈ کرپشن کیس کا فیصلہ تیرہ جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلا کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایک سو نوے ملین پانڈ کا فیصلہ اٹھارہ دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

 عدالت نے پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم تاریخ ملتوی کرکے چھ جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تیرہ جنوری مقرر کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!