190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، بڑی خبر آگئی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، بڑی خبر آگئی

عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کردیا، اگلی تاریخ پر فیصلہ جاری کیا جائے گا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2024

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کو آگاہ کردیا، 23 دسمبر کو اڈیالہ جیل ہونے والی سماعت اب اسلام آباد ہوگی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 23 دسمبر تک محفوظ کیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کو بزریعہ ٹیلی فون آگاہ کردیا ہے کہ کل ہونے والی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جی ایلون اسلام آباد احتساب عدالت ہوگی، جہاں عدالت فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ مقرر کرے گی، اگلی تاریخ پر فیصلہ اڈیالہ جیل سنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کل اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاوںڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا جس پر جج نے محفوظ فیصلہ 23 دسمبر کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!