26 نومبر لاپتہ ہونے والوں 200 میں سے اب صرف 54 کی بازیابی باقی ہیں، وزیراعلی کے پی کے
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے بھی ملاقات
ویب ڈیسک
|
19 Dec 2024
وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا ہے کہ 26 نومبر احتجاج کے بعد سے ہمارے 200 لوگ لاپتہ تھے مگر اب اُن کی تعداد کم ہوکر صرف 54 رہ گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے مشاورت ہوئی کیونکہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں اُن میں پاکستان کیلیے سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شہداء اور زخمیوں کے حوالے سے کابینہ اور صوبائی سطح پر انکوائری کررہے ہیں، امید کرتا ہوں سیاسی جماعتیں غور و فکر اور مذاکرات کرکے کوئی حل نکالیں گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دینگے تو مثبت ردعمل بھی آجائے گا، میری آفیشل میٹنگز میں گفتگو ہوتی رہتی ہے میں وہاں بھی بات کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ہفتہ 21 دسمبر تک مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت ہوجائے گی۔
Comments
0 comment