26ویں آئینی ترمیم پر منحرف ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کیخلاف کارروائی کا آغاز

26ویں آئینی ترمیم پر منحرف ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کیخلاف کارروائی کا آغاز

پی ٹی آئی نے زین قریشی سمیت دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے
26ویں آئینی ترمیم پر منحرف ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کیخلاف کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کو بھی شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ظہور قریشی، سینیٹر زرقا تیمو، سینیٹر فیصل سلیم، رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور مقداد علی خان کو بھی پی ٹی آئی قیادت نے شوکاز نوٹس بھیجے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور قیادت سے رابطہ ختم کردیا۔

شوکاز میں لکھا گیا ہے کہ  تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی انصاف اور اصولوں پر چلنے والی جماعت ہے۔ 

 نوٹس صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی اجازت سے جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے ان ارکان کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کا ایک حتمی موقع فراہم کیا ہے۔

انہیں تحریری وضاحتیں جمع کرانے اور انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا دفاع پیش کرنے کی ضرورت ہے، مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پارٹی کی جانب سے مذکورہ اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!