9 مئی کیسز میں عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

9 مئی کیسز میں عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا، گواہوں کے بیانات عدالت میں پیش
9 مئی کیسز میں عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2024

پنجاب کی خصوصی استغاثہ نے سانحہ نو مئی کیسز میں اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ گواہوں کے اس حوالے سے بیانات ریکارڈ پر ہیں جس کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس اور فوجی تنصیبات جلانے کا حکم دیا، استغاثہ کی جانب سے گواہوں کے بیانات عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹوئٹ کیا ، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا ۔

واضح رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 7 مقدمات درج ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!