9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری پر پشاور ہائیکورٹ کے اعتراض پر حکومت کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
11 Aug 2024
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے اعتراض اٹھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرانےکا معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے اعتراض اٹھادیا جس کی تصدیق ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے بھی کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کے جواب میں مراسلہ ارسال کیا جس میں اعتراض عائد کیا گیا ہے، جوابی مراسلے کے بعد وزیراعلیٰ کےساتھ مشاورتی اجلاس کیا، جس میں معاملے کو واپس صوبائی کابینہ میں دوبارہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ انکوائری ہر حال میں ہوگی، پشاور ہائیکورٹ نے جواب میں واضح نہیں لکھا کہ کیا خلاف ورزی کی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ کس پرو وژن کےتحت رولز اف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقہ کار پر جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دی وہ بالکل ٹھیک طریقہ تھا، رولز آف بزنس میں ایسا کوئی پرو وژن نہیں جس کی خلاف ورزی ہوئی ہو، اگر ہائیکورٹ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو صاف انکار کردے۔
اتمان خیل نے کہا کہ صوبائی حکومت میرے ہی ذریعے ہائیکورٹ کو خط لکھے گی، کیونکہ حکومت نےمجھے ذمےداری دی تھی کہ عدالت سے بات کروں، عدالت نے ہم سے مشورہ نہیں کیا اور جوابی مراسلہ بھیج دیا، اس سے بہتر تھا کہ صاف انکار کردیا جاتا۔
Comments
0 comment