عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات سے بشری بی بی کو بری کردیا

عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات سے بشری بی بی کو بری کردیا

راولپنڈی پولیس عدالت میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی
عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات سے بشری بی بی کو بری کردیا

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 12 مقدمات سے بیک وقت ڈسچارج کردیا گیا۔

بشری بی بی راولپنڈی میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں ملزمہ نامزد تھیں ان پر جی ایچ کیو سمیت دیگر حساس مقامات پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرانے کا الزام تھا۔

راولپنڈی پولیس نے ملزمہ کی عدالت طلبی اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جبکہ تفتیشی افسران ان مقدمات میں ان کے عمل دخل کے حوالے سے شواہد پیش کرنے سے قاصر رہے جس پر اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کرتے ہوئے بشری بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

بشری بی بی کی جانب سے سلمان صفدر، محمد فیصل ملک، خالد یوسف چویدری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے تھے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!