عدالت نے توہین رسالتۖ کے مجرم کو بڑی سزا سنادی

عدالت نے توہین رسالتۖ کے مجرم کو بڑی سزا سنادی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتۖ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔
عدالت نے توہین رسالتۖ کے مجرم کو بڑی سزا سنادی

Webdesk

|

5 Mar 2025

راولپنڈی: توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتۖ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔

عدالت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ انتہائی گھناونا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھنانے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!