عالمگیر خان کی ضمانت منظور
عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2024
کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پیکا آرڈیننس کے تحت درج مقدمے میں گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیکا آرڈیننس کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ پہلے سے گرفتار عالمگیر خان کو جیل سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سیشن جج ایسٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔
Comments
0 comment