علی امین گنڈا پور کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

علی امین گنڈا پور کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے
علی امین گنڈا پور کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2025

بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کردیا، جس کے تحت صوبے کے نئے سربراہ سہیل آفریدی ہوں گے۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے بعد ازاں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔

اسی دوران علی امین گنڈا پور نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیا اور نئے وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’وزارت اعلیٰ کا منصب عمران خان کی امانت تھی اور اب اُن کے حکم پر اسے واپس کررہا ہوں‘۔

مگر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ اورکزئی میں پاک فوج کے گیارہ جوانوں کی شہادت پر عمران خان بہت افسردہ ہیں اور انہوں نے گنڈا پور کی حکومت و پالیسز پر مایوسی کا اظہار کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان کی جانب سے علی امین کو عہدے سے ہٹائے جانے کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ جوانوں کی شہادت ہے جبکہ امن و امان کی صورت حال بھی مسلسل خراب ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ علی امین گنڈا پور غداری کریں گے، وہ پارٹی اور عمران خان سے وفادار ہیں اور اسی وفاداری کا پاس بھی رکھیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!